غذائی اجناس کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ سے بھارت کو جی ڈی پی میں 49 ارب ڈالر کمی کا سامنا ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

جمعرات 26 مئی 2016 15:21

اقوام متحدہ ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوا تو اس سے بھارت کو جی ڈی پی میں 49 ارب ڈالر کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس بات انکشاف اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں زیادہ اور مزید مستحکم خوراک کی قیمتوں سے فراہمی اور خوراک کی رسد کے درمیان بڑھتے ہوئے عدم توازن کے نتیجے میں دنیا کے متاثرہونے کا خدشہ ہے،بڑھتی ہوئی آبادی اور آمدنی خوراک کی طلب میں اضافہ جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور وسائل کی کمی خوراک کی پیداوار میں خلل ڈالنے کا سبب بنے گی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر مستقبل میں عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوا تو اس سے چین کو جی ڈی پی میں 161 ارب ڈالر اور بھارت کو ں 49 ارب ڈالر کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔