ملک میں درآمدی گیس کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے ایک ٹرمینل ناکافی ہے، نجی شعبے میں ایل این جی کی درآمد کے لئے لائسنس حاصل کر لیا ہے، سی این جی اسٹیشن کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث اللہ پراچہ کی اے پی پی سے گفتگو

جمعرات 26 مئی 2016 15:19

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما اور یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر غیاث اللہ پراچہ نے کہا ہے کہ ملک میں درآمدی گیس کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے ایک ٹرمینل ناکافی ہے، نجی شعبے میں ایل این جی کی درآمد کے لئے لائسنس حاصل کر لیا ہے، سی این جی اسٹیشن کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، گزشتہ روز ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درآمدی گیس کی ترسیل بڑھانے کے لئے ایک اور ٹرمینل تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کے مستقبل کے حوالے سے اب بھی غیریقینی برقرار ہے لیکن امید ہے کہ سی این جی اسٹیشن کو درآمدی ایل این جی فراہمی کو بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی نے ایل این جی کی درآمد کے لئے اوگرا سے لائسنس حاصل کر لیا ہے، 1351سی این جی اسٹیشنز کے ساتھ ایل این جی کی فراہمی کا معاہدہ موجود ہے اور ہمیں امید ہے کہ موجودہ اقدامات کے نتیجے میں سی این جی کا کوٹہ مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔