اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ روواں سال ستمبر میں کھیلی جائے گی

جمعرات 26 مئی 2016 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ روواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین میں نیٹ بال کے کھیل کے لئے مختلف شہروں میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، بہاولپور، پشاور، کوئٹہ، ملتان شامل ہیں، اور ان ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی لڑکیوں کو بیرون ملک تربیت کے لئے بھیجا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پہلی اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ روواں سال ستمبر میں کھیلی جائے گی جس میں بارہ ٹیموں کو رکھا جائے گا اور ایونٹس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین ٹیم کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کا اندراج کروانے کے لئے فون نمبر 0321-9229711 اور 0331-5388841 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں