رواں ما لی سال کے پہلے 10ماہ میں کا ٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 10 فیصد کمی

جمعرات 26 مئی 2016 14:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) رواں ما لی سال کے پہلے 10ماہ میں کا ٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 10 فیصد کمی تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 10 ماہ میں2ارب 9کروڑ ڈا لر کا 1ارب 74کروڑ سکوائر میٹرکا ٹن کلاتھ ایکسپورٹ کیا گیا تھا جو رواں سال 10فیصد کمی کے ساتھ 1ارب 88کروڑ ڈا لر رہا اور اس کا مجموعی حجم 1ارب 88کروڑ سکوائر میٹر رہا کا ٹن کلاتھ ایسوسی ایشن کے مطا بق پا کستان کی کا ٹن کلاتھ دنیا کی بہترین کا ٹن کلاتھ ہے اسے پوری دنیا میں پسند کیا جا ہے لیکن پا کستان میں اسکی پیداواری لا گت زیادہ ہے مختلف ایکسپورٹرز نے کہا کہ حکو مت اگر کا ٹن کلاتھ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے مل بیٹھ کر ٹیکس لگا ئے اور پھر ا’ن ٹیکسوں کو کم از کم 5سال کے لیے فکس کر دے تو ایکسپورٹرز کو اپنے در آمدی آرڈرز پو رئے کر نے میں کسی دشواری کا سا منا نہ کر نا پڑئے حکو مت ہر سال نئے ٹیکس لگا کر ایکسپورٹرز کو پر یشان کر تی ہے اور گز شتہ سال کے لیے گئے ایکسپورٹ کے آرڈرز پو رئے کر نے میں مشکلات کا سا منا کر نا پڑ تا ہے بیشتر ایکسپورٹرز اپنے آرڈرز پو رئے کر نے میں نا کام ہو جا تے ہیں اور ملکی ایکسپورٹ کم ہو جا تی ہے تیکس فکس ہو نے سے ملکی ایکسپورٹ بڑ ھے گی اور زر مبا دلہ کے ذخا ئر میں بھی اضا فہ ہو گا ۔