چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی کاخطرہ

جمعرات 26 مئی 2016 14:00

بیجنگ ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) چین میں ماہرین موسمیات نے شدید بارش کی وارننگ دی ہے جبکہ اس قدرتی آفت کی وجہ سے صوبہ ہیننان میں27ہزار سے زیادہ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سیلاب کنٹرول اور خشک سالی راحت محکمہ نے بتایا کہ یانگجی،سونگوازیانگ ،ہوایہے اور پرل ندیوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ پیداہوگیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیانے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے علاقے میں سکول بھی بند کر دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :