خوبصورت چیز دیکھ کر اس کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکتی،زرین خان

جمعرات 26 مئی 2016 13:58

خوبصورت چیز دیکھ کر اس کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکتی،زرین خان

ممبئی۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان کہتی ہیں کہ وہ خوبصورت چیز دیکھ کر اس کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکتیں۔ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلموں میں آنے سے پہلے وہ اپنا خیال نہیں رکھتی تھیں شوبز میں قدم رکھا تو انھیں اپنی اہمیت کا اندازہ ہوا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اب وہ اپنی خوبصورتی کا بہت خیال رکھتی ہیں ۔

فلموں سے ہٹ کر عام زندگی میں بھی کہیں جانا بڑ جائے یو ان کی کوشش ہوتی ہے ایسا لباس زیب تن کریں جس میں وہ عام لوگون سے منفرد نظر آئیں۔انھوں نے کہا کہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے اپنی ڈائٹ کا خیال رکھتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کی وہ عام زندگی میں حسن پرست ہیں اور کسی خوبصورت چیز دیکھ کر اس کی تعریف کیے بغیر رہ نہیں سکتیں۔