آڈھا شرما کمانڈو۔ٹو میں کاسٹ

جمعرات 26 مئی 2016 13:54

آڈھا شرما کمانڈو۔ٹو میں کاسٹ

ممبئی۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ آڈھا شرما فلم کمانڈو۔ٹو کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ادا شرما فلم کمانڈو کی سیکوئل فلم کمانڈو۔

(جاری ہے)

ٹو کی کاسٹ کا حصہ بننے کے بعد خود کو کردار میں مکمل طریقے سے ڈھالنے کے لئے فلم کی عکسبندی سے پہلے ریہرسل کا بھی آغاز کر دیا ہے،اداکارہ فلم میں کچھ اسٹنٹ بھی کریں گی جس کے لئے وہ خصوصی تربیت لے رہی ہیں،فلم میں ان کے ہیرو ودیوت جاموال ہو ں گے جو فلم کمانڈو کا بھی حصہ تھے،فلم کی دیگر کاسٹ میں ایشا گپتا شامل ہیں،فلم کی عکسبندی جلد ہی شروع کی جائے گی۔