رحیم یار خان، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، سید علی رضا
جمعرات 26 مئی 2016 13:45
رحیم یار خان۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس رحیم یار خان سید علی رضا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر شہر اور نواحی علاقوں میں غیر قانونی طورپر گیس کی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کسی کو عوام کی جان ومال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
(جاری ہے)
گذشتہ روز خانپورمیں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ غیر قانونی گیس کی ریفلنگ کرنے والی دکانوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
ان دکان مالکان میں غلام یاسین ، عبدالرؤف اور محمد اکرم ایل پی جی گیس سنٹر کو جرمانے عائد کئے۔ اس موقع پر سید علی رضا نے کہاکہ ڈی سی او کیپٹن(ر) محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پرغیر قانونی گیس کی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے جو پورے ضلع میں جاری رہیگا، کوئی دکاندار جو گیس کی ریفلنگ میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی اوربھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.