ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج کے زیر اہتمام درس قرآن پاک

جمعرات 26 مئی 2016 13:34

پشاور۔26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء)ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ا یشن اسلامیہ کالج پشاور رمضان المبارک درس قرآن پاک کا اہتمام کرے گی۔

(جاری ہے)

درس قرآن 6جون سے 27رمضان تک روزانہ نماز ظہر سے نماز عصر تک اسلامیہ کالج کے میاں مجید ہال میں منعقد ہوگا ۔ممتاز عالم دین اور اسلامیہ کالج کی مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا ڈاکٹر عزیز الله درس قرآن دیں گے۔