سٹیویاکے پودے کی بڑھوتر ی کیلئے 30 ڈگر ی در جہ حرارت موزوں ہے، زرعی ماہرین
جمعرات 26 مئی 2016 13:23
سلانوالی۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء)زرعی ماہرین نے بتایا کہ سٹیویاایک کثیر الفوائد ادویاتی پود ہ ہے ا س کے پتے چینی سے 10سے 15گنازیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور ا س کا عرق چینی سے 200سے 300گنا زیاد ہ میٹھا ہوتا ہے، سٹویا کے پتوں کو پراسیسنگ کے بعدکمرشل بنیادوں پر پاکستان کے مختلف سٹورپر ساشے بناکر فراہم کیاجا ئے تا کہ چائے میں ا س کا استعما ل آسانی سے کیا جاسکے، زرعی ماہرین نے مزید بتایا کہ سٹویاکے ایکڑ سے پہلی کٹائی میں 18سے 22من تک خشک پتے حاصل کیے جاسکتے سٹیویا کوکچن گارڈننگ کے طورپر اگایا جاسکتا ہے خون میں شوگر کی مقدار اوربلڈ پریشر کوکم کرتا ہے سٹیویا کے گلائیکوسائیڈ سرطان کی ادویات بنانے میں استعمال ہوتے ہیں ا س میں کیلشیم کی کافی مقدار ہونے کی وجہ سے عورتوں اوربچوں کی ہڈیوں کی نشوونماکیلئے مفیدہے سٹیویا کوکاشت کرنے کیلئے ا س کی نرسر ی تیار کرنا پڑتی ہے نرسر ی بیج قلم اور ٹشو کلچر سے تیار کی جاسکتی ہے بیج سے تیارکر د ہ پود ے 2ماہ بعد جبکہ قلم اور ٹیشوکلچر سے کا شت کرد ہ پو د ے 1ماہ بعد کھیت میں منتقل کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں کیونکہ سٹیویا کے بیج کے شرح اگاؤ بہت کم ہوتا ہے ا س لیے قلم کے ذریعے اس کی افزائش کی جا ئے ا س کیلئے پو دے کا اوپر والا 4انچ حصہ کاٹ کر پلاسٹک کے کپ میں موجود مٹی میں لگا کر پانی کا چھڑ کاؤکریں قلمیں لگانے کے بعد پلاسٹک کے لفافے سے اچھی طرح ڈھانپ دیں اورپودے تیارہونے تک کھیت میں منتقل کریں پود ے کی بڑھوتر ی کیلئے 30ڈگر ی سینٹی گریڈ در جہ حرارت موزوں ہے ۔
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.