مارٹ گراس زودہضم اورغذائیت سے بھرپورچارہ ہے،ما ہر ین

جمعرات 26 مئی 2016 13:17

سلانوالی۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ جا نوروں کیلئے سبز چا رے کی اتنی ہی ضرورت و اہمیت ہے جتنی کہ انسانی زندگی کیلئے اچھی غذا کی ہوتی ہے۔ مارٹ گراس ایک دوامی نوعیت کا زودہضم اورغذائیت سے بھرپور متعدد کٹائیاں دینے و الا چا ر ہ ہے، مئی جون کے مہینوں میں جب چار ے کی کمی ہوجاتی ہے تو اس کمی کو پور اکرنے کیلئے اگیتی مئی سدابہا ر اورما رٹ گرا س چا ر ہ کا شت کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ما ر ٹ گرا س سخت سر د ی کے مہینوں دسمبر سے فروری کے سوا سا را سا ل چلتا رہتا ہے یہ سا ل میں 6کٹائیاں د ے سکتا ہے، مناسب دیکھ بھال سے پیداوار میں تسلسل کے ساتھ ساتھ سا ل ہا سال غذائیت بخش زودہضم چار ہ دیتا رہتا ہے، گرم مرطوب آ ب و ہو ا ما رٹ گراس کیلئے مو زوں ترین ہے یہ چا ر ہ سخت گر می کوبھی بر د اشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بھار ی میرازمین میں ما ر ٹ گر ا س کی زیاد ہ پیداوار حاصل ہوتی ہے زمین میں چار سے پانچ دفعہ ہل چلائیں ہر حل کے بعد سہاگادے کر اچھی طرح بھر بھرا کرلیں زمین کی تیاری سے پہلے دا ب کا طریقہ اپنا کر زمین کو جڑی بوٹیوں سے پاک کرلینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :