سینئر اداکار اچھی خان نے فلم ” شور شرابہ “ میں اپنے سین عکسبند کروا دیئے

جمعرات 26 مئی 2016 12:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) سینئر اداکار اچھی خان نے فلم ” شور شرابہ “ میں اپنے سین عکسبند کروا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار اچھی خان میگا فلم ” شور شرابہ “ میں ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے لاہور کے نواحی علاقہ لکھو ڈیر میں اداکارہ میرا اور اداکار احمد بٹ کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے کر اپنے سین عکسبند کروا دیئے ۔

(جاری ہے)

اس فلم میں اچھی خان کے ہمراہ دیگر اداکاروں میں رابی پیرزادہ ، عدنان ، عمران خان ، ولی بخاری ، مصطفی قریشی ، نشو بیگم ، بہار بیگم ، سخاوت ناز اور راحیلہ آغا سمیت متعدد اداکار شامل ہیں ۔ فلم کے ڈائریکٹر حسنین حیدر آباد والے جو اس فلم کے لئے خصوصی طور پر بھارت سے پاکستان آئے ہیں ۔ جبکہ فلم کی کوریو گرافر ریشماں بھی بھارت سے آئی ہیں ۔ اس میگا فلم پروجیکٹ کے پروڈیوسر سہیل خان ہیں۔

متعلقہ عنوان :