اپنی موجودہ زندگی سے بے حد مطمئن ہوں ، خدا نے آئیڈیل شوہر ،دو بچے دیکر میرا گھر مکمل کر دیا ‘ وینا ملک

جمعرات 26 مئی 2016 12:59

اپنی موجودہ زندگی سے بے حد مطمئن ہوں ، خدا نے آئیڈیل شوہر ،دو بچے دیکر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے بے حد مطمئن ہوں ، خدا نے آئیڈیل شوہر اور دو بچے دے کر میرا گھر مکمل کر دیا ہے ، میری اور میرے شوہر اسد خٹک کی اتفاقیہ ملاقات نے ہمیں زندگی بھر کا ساتھی بنا دیا ہے اور میں اس لمحے کو فراموش نہیں کر سکتی جب میری اسد سے پہلی ملاقات ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری پیدائش راولپنڈی کی ہے لیکن میرے فنی کیریئر کا آغاز لاہور سے ہوا اور پھر لاہور سے بالی ووڈ تک کا سفر بھی کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ اگر فلمسٹار ثناء اداکارہ نہ ہوتی تو پھر اچھی ریسلر ہوتی کیونکہ وہ لمبی اور مضبوط جسم کی مالک ہیں ۔ میرا اگر اداکارہ نہ ہوتی تو انگلش ٹیچر ہوتی۔ میں اگر اداکارہ نہ ہوتی تو ماہر نفسیات ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اچھے انسان ہیں اور ان کی شخصیت بھی بڑی خوبصورت ہے ۔ اس لیے میری زیادہ توجہ ان کی طرف ہوتی ہے ۔ اداکارہ وینا ملک نے انٹرویو کے دوران میرا اور بشریٰ انصاری کی نکلیں اتار کر حاضرین کو حیران کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :