ہدایتکارہ عاصمہ بٹ نے اداکار جاوید کوڈو کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی رہائش گاہ میں درود و تسبیح کااہتمام کیا

جمعرات 26 مئی 2016 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) سینئر ہدایتکارہ عاصمہ بٹ نے فلم،ٹی وی اورتھیڑکے مقبول ترین اداکار جاوید کوڈو کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی رہائش گاہ میں درود و تسبیح کااہتمام کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہدایتکارہ عاصمہ بٹ نے اداکارجاوید کوڈو کی صحت یابی اور لمبی زندگی کے لیے خصوصی طورپراپنے گھر میں درود و تسبیح کروائی جس میں شوبز سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور جاوید کوڈو کی جلد از جلدصحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔

اس موقع پرعاصمہ بٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جاوید کوڈو جیسے سینئر اداکار ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ایسے بڑے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اور ہمیں اسے بڑے لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جیسے لوگوں کی پہچان بھی جاوید کوڈو جیسے فنکاروں کی وجہ ہے۔انہوں نے شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور ان کے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاوید کوڈو کی جلد صحت یابی کے لیے یااسلام کی تسبیح ضرورکریں۔