اسٹیج ڈراموں میں بیہودہ رقص ،ہائیکورٹ کو سوموٹو ایکشن لینا چاہیے ‘ نجم زیدی

جمعرات 26 مئی 2016 12:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) سینئر اداکار نجم زیدی نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کا ذمہ اٹھا لیا ہے اور جب تک تھیٹروں میں اصل اسٹیج ڈرامہ پیش نہیں کیا جائیگا میری جدوجہد جاری رہے گی ۔” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کے لئے میں وہ فورم استعمال کروں گا جس سے اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل صورت میں واپس آجائے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں طویل عرصے سے اسٹیج ڈرامے کی بھلائی کے لئے آواز بلند کر رہا ہوں مگر ارباب اختیار نے اپنے کان بند کر رکھے ہیں مگر میں ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں جس طرح بعض اداکارائیں خود کو زیادہ نمایاں بنانے کے لئے ایسا بیہودہ رقص کرتی ہیں کہ انسانیت بھی شرما جاتی ہے ۔ نجم زیدی نے کہا کہ اس حوالے سے ہائیکورٹ کو سوموٹو ایکشن لینا چاہیے ۔