انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 27 تا 31 مئی چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا

جمعرات 26 مئی 2016 12:30

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 27 تا 31 مئی چیسٹر لی سٹریٹ ..

چیسٹرٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء)انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 مئی تک چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے اننگز اور 88 رنز سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 جون تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔