ضرورت ہوئی تو دورہ انگلینڈ کیلئے دستیاب ہوں ، شاہد آفریدی

جمعرات 26 مئی 2016 12:27

ضرورت ہوئی تو دورہ انگلینڈ کیلئے دستیاب ہوں ، شاہد آفریدی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ان کے ملک کو ان کی ضرورت ہوئی تو اس موسم گرما میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیاب ہوں گے، قومی ٹیم سے اس لیے دور ہیں کیونکہ سلیکٹرز ’نوجوانوں کو چانس دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ سلیکٹروں کو بتایا ہے کہ اچھا ہے کہ وہ مجھے دور رکھیں اور دیکھیں کہ نوجوان کہاں کھڑے ہیں‘؟پاکستان کے 36 سالہ آل راوٴنڈر سنہ 2011 کے بعد ہیمشائر کی جانب سے مڈل سیکس کے خلاف جمعے کو پہلا میچ کھیلیں گے۔شاہد آفریدی کے مطابق ’میں اس موسمِ گرما میں اپنی کاوٴنٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے پر خوش ہوں اور پھر بعد میں کیا ہوتا ہے دیکھوں گا۔‘

متعلقہ عنوان :