پریانکا چوپڑا دن رات اشتہارات کی شوٹنگ میں مصروف

جمعرات 26 مئی 2016 12:27

پریانکا چوپڑا دن رات اشتہارات کی شوٹنگ میں مصروف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) بالی ووڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کے پاوٴں ان دنوں زمین پر نہیں ٹکتے ، بھارت میں چالیس دن کے لیے اشتہارات کی شوٹنگ کے اداکارہ کو سو کروڑ روپے ملیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی ڈرامے " Quantico" اور پھر "Baywatch" میں جلوہ گر ہونے والی پریانکا کی ان دنوں پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں۔ ہالی ووڈ پراجیکٹس کے ساتھ اداکارہ بھارت میں مختلف اشتہارات میں بھی کام کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چالیس دن کی شوٹنگ کے اداکارہ کو سو کروڑ روپے ملیں گے۔ اس سے پہلے پریانکا آسکر ایوارڈ کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :