ملک میں سٹیل میلٹنگ اور ری رولنگ کارخانے استعداد کی 30 فیصد پیداوار دے رہے ہیں،چیئر مین پی ایس ایم اے
جمعرات 26 مئی 2016 12:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء)تعمیرات کے شعبہ کی سٹیل اور لوہے کی طلب پوری کرنے کے لئے مقامی صنعت کو حکومتی معاونت کی ضرورت ہے۔ پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن ( پی ایس ایم اے) کے چیئرمین میاں اقبال طارق نے حکومت سے درخواست کی ہے لوہے کی مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کیاجائے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں300 سٹیل میلٹنگ اور 500 ری رولنگ کارخانے کام کررہے ہیں جو اپنی پیداواری استعداد کے صرف 30 فیصد حصہ کے برابر پیداوار دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر حکومت مقامی صنعت کی سرپرستی کرے تو یہ مقامی صنعتیں اپنی پیداوار بڑھا کر سٹیل اور لوہے کی مقامی طلب کو پورا کرنے کی استعداد رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سٹیل اور لوہے کی مصنوعات کی درآمدات کی حوصلہ شکنی سے مقامی صنعت کو تحفظ حاصل ہوگا اور اس سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.