ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی خاتون مداح کے ہمراہ سیلفی نے دھوم مچادی

جمعرات 26 مئی 2016 12:14

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی خاتون مداح کے ہمراہ سیلفی نے دھوم مچادی

بنگلور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی ۔2016ء ) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے مابین تعلق ختم ہونے کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری تھی تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی کچھ تصویروں سے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے دونوں سٹارز پھر سے ایک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پر موجود ایک تصویر میں کوہلی اور انوشکا کو اپنی ایک خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے جس کا ان سے آمنا سامنا شاید اس وقت ہوا جب وہ ایک ہوٹل میں موجود تھے۔