رتیش دیش مْکھ نے فلم”ہاوٴس فل 3“ کی پروموشن کیلئے دکان میں چوری ہی کر ڈالی

جمعرات 26 مئی 2016 12:01

رتیش دیش مْکھ نے فلم”ہاوٴس فل 3“ کی پروموشن کیلئے دکان میں چوری ہی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) بالی ووڈ میں اداکاراپنی نئی آنے والی فلموں کی پروموشن میں خاصے مصروف تو نظر آتے ہیں جہاں پروموشن کے بغیراب فلم کوکھڑکی توڑ بزنس اورکامیابی کی جانب لے کرجانا خاصا مشکل بھی ہوگیا ہے جس کے لیے اداکار پروموشن کے لیے نئے نئے طریقے ڈھونڈتے ہیں لیکن رتیش دیش مْکھ نے نئی آنے والی فلم”ہاوٴس فل 3“ کی پروموشن کے لیے دکان میں چوری ہی کر ڈالی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ اداکاررتیش دیش مْکھ کپڑوں کی ایک دکان میں خاموشی کے ساتھ داخل ہوتے ہیں اور پھر کپڑوں کے انتخاب کے کچھ ہی دیربعد وہ دکان سے کپڑے چوری کرتے ہوئے تیزی سے باہر جارہے ہیں ۔ بعض میڈیا رپورٹس میں اداکار کی اس حرکت کو ان کی نئی آنے والی فلم”ہاوٴس فل 3“ کی پروموشن کا حصہ قرار دیا ہے جبکہ اداکار کی اس اقدام پر ان کے کئی مداحوں نے پریشانی اوربعض نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :