میری کامیابی کی وجہ اچھی قسمت ہے‘اکشے کمار

جمعرات 26 مئی 2016 12:01

میری کامیابی کی وجہ اچھی قسمت ہے‘اکشے کمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کمار نے رواں سال بولی وڈ میں اپنے 25 سال مکمل کرلیے ہیں، اپنی کامیابی کے حوالے سے اداکار کا کہنا ہے کہ اس میں ان کی قسمت کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے اکشے کا کہنا تھا کہ اگر ان کی قسمت اتنی اچھی نہ ہوتی تو شاید وہ آج اس مقام پر نہ ہوتے۔

48 سالہ اکشے کمار بولی وڈ کی اب تک 100 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں۔بولی وڈ میں اپنے 25 سالہ سفر کو بیان کرتے ہوئے اکشے کا کہنا تھا 'یہ قسمت ہے، 60 سے 70 فیصد میری قسمت کا ہاتھ ہے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرا ہر کام میرے حساب سے ہوتا رہا۔واضح رہے کہ جہاں بولی وڈ کے دوسرے اسٹارز سال میں ایک یا دو فلمیں ریلیز کرتے ہیں، وہیں اکشے کمار لگاتار محنت کرنے کے باعث کئی فلموں کی شوٹنگ مکمل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اکشے کا کہنا تھا کہ میں بہت محنت کرتا ہوں، میں اچھی اور بری دونوں فلمیں منتخب کرتا ہوں لیکن اچھی قسمت ہمیشہ میرا ساتھ دیتی ہے، جب میں ایک سٹوڈیو میں داخل ہوتا ہوں تو وہاں بہت سے لڑکے لڑکیاں اپنی تصاویر کے ساتھ موجود ہوتے ہیں کہ انہیں ایک موقع ملے اور وہ بھی اس فیلڈ میں داخل ہوجائیں، ان کی بہترین تصاویر دیکھ کر مجھے صرف یہی خیال آتا ہے کہ یہ اتنے محنتی ہیں، اتنے پرکشش ہیں پھر بھی اتنے سالوں سے صرف کوشش ہی کر رہے ہیں اور یہیں پر قسمت آپ کا ساتھ دیتی ہے۔

اداکار کے مطابق وہ دن رات کام کرتے ہیں لیکن پھر بھی کامیابی حاصل کرنے میں ان کی اچھی قسمت کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔اکشے کمار اس وقت اپنی فلم ”ہاوٴس فلم 3“ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو رواں سال 3 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :