فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

اینڈریو سٹینٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی اینیمیٹڈ فلم17 جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعرات 26 مئی 2016 11:55

فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء ) بھلکڑ مچھلی پر بنی اینیمیٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ تھری ڈی فلم سترہ جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

(جاری ہے)

اینڈریو سٹینٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم”فائنڈنگ ڈوری“ کی کہانی بھلکڑ مچھلی کی ہے جو اپنے خاندان کی تلاش میں ہے ۔ اس دوران اسے مختلف واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔”فائنڈنگ ڈوری“ فائنڈنگ نیمو کا سیکوئل ہے ۔ نئی فلم میں ایلن ڈیگینیریس ، ایڈ اونیل ، ٹائی بورل سمیت دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔ مچھلیوں کی دلچسپ شرارتوں سے بھرپور یہ فلم”فائنڈنگ ڈوری“17 جون کو شائقین کے لیے پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :