دورہ انگلینڈ میں ٹیم کو میری ضرورت محسوس ہوئی تو دستیاب ہوں گا:شاہد آفریدی

جمعرات 26 مئی 2016 11:54

دورہ انگلینڈ میں ٹیم کو میری ضرورت محسوس ہوئی تو دستیاب ہوں گا:شاہد ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی ۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی کا کہنا ہے کہ اگر دورہ انگلینڈ میں ٹیم کو ان کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ دستیاب ہوں گے ۔ برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ وہ ٹیم سے اس لیے دور ہیں کیوں کہ سلیکشن کمیٹی نوجوان کرکٹرز کو موقع دینا چاہتی تھی اور ان کے خیال میں بہتریہی ہوگا کہ سلیکشن کمیٹی انہیں ٹیم سے دور رکھ کر نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں پر کھیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحا ل اپنی توجہ کاؤنٹی کرکٹ پر رکھے ہوئے ہیں تاہم اگر گرین شرٹس کو دورہ انگلینڈ میں ان کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ یاد رہے کہ 36سالہ شاہد آفریدی جمعے کو ہمپشائر کی جانب سے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں مڈل سیکس کے خلاف میچ کھیلیں گے، انہوں رواں برس مارچ میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد قوم سے معافی مانگتے ہوئے کپتانی چھوڑ دی تھی ۔