تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا مقصد طلبہ و طالبات کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھنا ہے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ

بدھ 25 مئی 2016 23:00

لالہ موسےٰ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء ) حکومت پنجاب کی طرف سے طلبہ و طالبات کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لئے تعلیمی اداروں میں فوری طور پر گرمیوں کے چھٹیوں کے اعلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل ٹیموں نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی ۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر چھٹیوں کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے ڈی او سی ماجد بن احمد، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، ڈپٹی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران نے اپنے علاقوں کے ہنگامے دورے کئے اس دوران بیشتر تعلیمی ادارے بند پائے گئے تاہم بعض بڑے اداروں میں تدریسی عمل جاری تھا جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان تمام اداروں کی انتظامیہ کو فوری طور پر سکولوں میں چھٹیاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں اور حکومتی ہدایات پر موقع پر عمل درآمد کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں فوری چھٹیوں کے اعلان کا مقصد طلبہ و طالبات کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھنا ہے ، ان ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے اور انکی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :