رمضان المبارک آرڈیننس پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی سی اوگجرات

بدھ 25 مئی 2016 23:00

لالہ موسےٰ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او رائے ضمیر الحق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے لئے تھوک اور پرچون کے الگ الگ نرخ مقرر کئے جائیں گے، گداگری کی سختی سے حوصلہ شکنی،ملاوٹ، گرانفروشی کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی، ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے جامع پلان مرتب کر لیا گیا، مساجد اور امام بارگاہوں کو سکیورٹی کے لئے اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خاں، ایم پی ایز ملک حنیف اعوان، چوہدری اشرف دیونہ، چوہدری شبیر احمد، میاں امجد محمود، ممتاز علماء کرام صاحبزادہ سید سعید شاہ گجراتی، سید ضیااللہ شاہ، پروفیسر سید سرفراز جعفری، قاری الطاف الرحمان، ڈاکٹر طارق سلیم،سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں خادم سلیمی ، سینئر صحافی مرزا نعیم الرحمان نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ ڈی او سی ماجدبن احمد، اسسٹنٹ کمشنرز نورالعین، ذوالفقار باگڑی، شعیب نسوانہ، سی پی ایل سی کے چےئر مین الحاج امجد فاروق، نائب صدر چیمبر وحید الدین ، سیف الرحمان بھٹی ا من کمیٹی کے معزز ممبران اور سرکاری افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اونے کہا کہ ماہ رمضان میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر وزیر اعلی پنجاب کا خصوصی فوکس ہے ، شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد و نوش فراہم کرنے کے لئے تھوک کی سرخ رنگ اور پرچون کی سبز رنگ میں ریٹ لسٹ جاری کی جائے گی ، تھوک اوردونوں میں دو روپے کلو گرام کا فرق رکھا جائیگا۔ ا۔ ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں 10سستے رمضان بازار قائم کرنے کے ساتھ100 فئیر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی جہاں آٹے، گھی ، چینی سمیت مختلف اشیاء خورد و نوش پر سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، شہر میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے ضلعی حکومت سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 100رضا کار بھرتی کرکے ڈی پی او گجرات کی صوابدید پر دے گی جو انہیں ضروری مقامات پر تعینات کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :