سندھ حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہورہی ہے،ڈی سی سانگھڑ

ترقیاتی کاموں کافنڈامانت ہے فنڈزکوعوامی فلاح وبہبودپرخرچ کیاجائے گا،عمرفاروق کانیشنل پریس کلب میں اظہارخیال

بدھ 25 مئی 2016 22:57

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) سندھ حکو مت کے وعدوں کی تکمیل ہو رہی ہے ڈی سی عمر فاروق بُلو،ترقیا تی کا موں کی مد میں فنڈز ہما رے پا س امانت ہے فنڈز کو پر عوامی فلاح بہبو دکے لئے خرچ کیا جا ئے گا ۔سانگھڑنیشنل پریس کلب سانگھر کی جانب سے گذشتہ 68 سال کے دوران قائم ہونے والی اس سب سے بڑی ٹوٹ پھوٹ کے پس منظر میں شھریوں کے خدشات کے خاتمے اور معلومات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور شھری نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے لیے روبرو کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمر فاروق بلو نے کہا کہ بڑھتی ہوئی تجاوزات نے آنے جانے کے راستے مسدود کردیئے تھے اور آئندہ آنے والی نسلوں کو آمد و رفت کے کشادہ راستے فراہم کرنے اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک مشکل اور گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جائے انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کی تکمیل کے بعد ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہوگئی اس کے تحت سانگھڑ کی موجودہ شکل و صورت میں انقلابی تبدیلی آے گی سڑکوں پر دونوں جانب فٹ پاتھ ،ڈرینج،گرین بیلٹ، اور کشادہ سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں انھوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہو رہی ہے انھوں کہا ہے کہ تر قیا تی کا موں کی مد میں آنے والے فنڈز ہمارے پا س امانت ہے اس فنڈز نیک نیتی کے ساتھ عوامی فلاح بہبود پر خرچ کیا جا ئے گا انھوں نے بتا یا ہے کہ سانگھڑ کے تین مین شاہراہ نواب شاہ ،خیبر سے سانگھڑ اور سانگھڑ سے میر پور روڈ کو انٹر نیشنل طرز کا روڈ تعمیر کرایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

شھری نمائندوں میں علی ابو الحسن ،مشتاق جو نیجو جبار جو نیجورانا راشد علی خان ،اللہ بچایو نظامانی ،رانا دلدار علی زرگر، دریان خان بگٹی ،منصور میمن،جمعہ خان پٹھان اورغلام مصطفی ترین اور دیگر نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے باعث شھریوں کا کروڑوں روپے کی املاک کا نقصان ہوا ہے اور اس توڑ پھوڑ کے بعد ترقیاتی کام مکمل نہ کرائے گئے تو یہ شھریوں کے ساتھ بدترین ذیادتی کے مترادف ہو گا۔

متعلقہ عنوان :