تحصیل سیالکوٹ کے 80ریونیوافسران اوراہلکاروں میں اینڈرائیڈموبائل فون تقسیم

بدھ 25 مئی 2016 22:57

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے تحصیل سیالکوٹ کے 80ریونیو افسران اور اہلکاروں میں اینڈرائڈ موبائل فون تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس ،زیر تربیتی افسران ڈاکٹر عدنان خان، جعفر حسین، ریجنل ہیڈ ٹیلی نار عثمان خالد اورزونل ہیڈ ٹیلی نار فیصل شہزاد خاں بھی اس موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہاکہ اینڈ رائڈ ٹیکنالوجی کی بدولت ناصرف رابطے مضبوط ہورہے ہیں بلکہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے جس سے تعلق جوڑے بغیر دنیا کے ساتھ چلنا ناممکن ہوچکا ہے ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ موبائل فون کے ذریعے ان کے کارکردگی میں واضح بہتر ی دیکھنے کو ملے گی۔