سیالکوٹ،پولیومہم کے پہلے روز4لاکھ27ہزار338بچوں کوقطرے پلائے گئے

بدھ 25 مئی 2016 22:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) ضلع سیالکوٹ میں جاری تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پہلے دو روز میں 4لاکھ27ہزار 338بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا دیئے گئے ہیں جبکہ کسی وجہ سے پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو گزشتہ روز اورآج 26اورکل27مئی کو کیچ اپ ڈے میں کور کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ضلع سیالکوٹ میں جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے دوران بتائی ۔ ڈی سی او سیالکوٹ نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کی خوارک دینے تک مہم جاری رکھی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔

متعلقہ عنوان :