نوشہرہ موٹروے رشکی انٹرچینج پرمسلح رہزنوں نے ٹرک ڈرائیورکولوٹ لیا

بدھ 25 مئی 2016 22:56

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) نوشہرہ موٹروے رشکی انٹرچینچ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح راہزنوں نے فیصل آباد واپس جانے والے ٹرک کے ڈرائیور کو گن پوائنٹ لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ رسالپور کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی ٹرک ڈرائیور عاصم بشیر بٹ خیلہ ملاکنڈایجنسی میں مال اتارنے کے بعد موٹروے رشکی انٹرچینچ سے واپس جارہا تھا کہ دوموٹرسائیکل سوار مسلح راہزنوں نے گن پوائنٹ پر اس کو روکا اور جامہ تلاشی لینے پر 31ہزارروپے نقدی، موبائل فون اور قومی شناختی کارڈ چھین کر فرارہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی اعلیٰ الصبح تھانہ رسالپور کی حدود میں موٹروئے رشکی انٹرچینچ کے قریب موٹرسائکل سوار نامعلوم راہزنوں نے فیصل آباد جانے والے ٹرک نمبرGAV-8760کو گن پوائنٹ پر روکا اور ٹرک کے ڈرائیور مسمی عاصم بشیر کو یرغمال بناکر جامہ تلاشی لینے پر 31ہزارروپے نقدی، موبائل فون اور قومی شناختی کارڈ چھین کر فرارہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :