پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کرداراداکیا، حافظ عمران ایوب

حکومتی پالیسیوں سے اب اداروں کانقصان ہورہاہے،مالکان اورانتظامیہ سے مشورے کے بغیر من مانے فیصلوں سے تباہی کی طرف جارہے ہیں،صدرپرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوی ایشن کااجلاس سے خطاب

بدھ 25 مئی 2016 22:55

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک حافظ عمران ایوب نے کہا ہے کہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے ملک میں شرح خواندگی میں اضافے اور معیاری تعلیم کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے مگر حکومتی پالیسیوں سے اب اداروں کا نقصان ہو رہا ہے پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے مالکان اور انتظامیہ سے مشورے کے بغیر ان پرمن مانے فیصلے ٹھونس دینے سے یہ ادارے تباہی کی طرف جار ہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز گیلانی ہوٹل میں ایسوی ایشن کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تحصیل بھر سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان اور ممبران نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا مگر بعد میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے رائے لیے بغیر اچانک24مئی کو چھٹیاں کرنے کا حکم صادر کر کے تمام تعلیمی ادارے زبردستی بند کروا دیے گئے ہیں جس سے طلباء اور پرائیویٹ سکولز و کالجز مالکان دونوں کا نقصان ہوا ہے انتظامیہ جاری ماہ کی فیسیں بھی نہ لے سکی ہے اور نہ ہی طلباء و طالبات کو چھٹیوں کا ہوم ورک دیا جا سکا ہے تنظیم کے جنرل سیکرٹری مہر اخلاق نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل بھر سے44پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان ایسوسی ایشن میں شامل ہو چکے ہیں تنظیم اداروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کیلئے متحد ہو کر کام کرے گی علاقے میں نئی نسل کیلئے زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولتیں مہیا کرنا اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق بامقصد اور معیاری تعلیم کا فروغ ہمارا مشن ہے اجلاس میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا اور بعض اہم فیصلے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :