وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت محصولات وصولی کے حوالے سے اپ ڈیڈ اور بجٹ سے متعلق تجاویز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد‘ ایف بی آر گواشورے جمع کرانے والوں کو سہولیات دینے اور گواشورے جمع نہ کرانے والوں سے سختی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرے‘ سینیٹر اسحاق ڈار

ایف بی آر نے ما لی سال 2015-16کے لیے محصولات وصولی کے ہدف 3104بلین کو حاصل کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے‘ چیئر مین فیڈر ل بورڈ آف ریونیو کی اجلاس کو بریفنگ

بدھ 25 مئی 2016 22:52

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار زیر صدارت بدھ کو محصولات وصولی کے حوالے سے اپ ڈیڈ اور بجٹ سے متعلق تجاویز کے جائزہ کے لیے اجلاس منعقد ہوا ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ریونیوہارون اختر خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چیئر مین فیڈر ل بورڈ آف ریونیو نے اجلاس کو محصولات وصولی کے حوالے سے بتا یاکہ وفاقی وزیر خزانہ سنیٹیر اسحاق ڈارکی حصوصی ہدایات پر ایف بی آر نے ما لی سال 2015-16کے لیے محصولات وصولی کے ہدف 3104بلین کو حاصل کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے‘اب تک محصولات وصولی کی شرح حوصلہ افزاء ہے اور ایف بی آر پرعزم ہے کہ مالی سال کے اختتام تک محصولات وصولی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کوبجٹ تجاویز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر نے بتا یا کہ تمام سٹیک ہولڈرز بشمول چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘ تاجروں‘بزنس مین ‘پیشہ وارانہ ماہرین ‘تھنک ٹینکس کے ساتھ بجٹ تجاویز کے تیاری کے سلسلے میں تفصیلی مشاورت کی گئی ہے‘یہ عمل مفید ثابت ہوا اور مالی سال 2016-17بجٹ کے لیے بہتر تجاویز تیار ہوئیں ۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو کہا کہ وہ گواشورے جمع کرانے والوں کو سہولیات دینے اور گواشورے جمع نہ کرانے والوں سے سختی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرے ۔ انہوں نے ایف بی آر ٹیم کی جانب سے بجٹ تجاویز کی تیاری ‘ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے عمل کو سراہا اور کہا کہ اقتصادی نمو کی روشنی میں بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے۔

متعلقہ عنوان :