امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان کے طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوة القرآن کو دہشت گرد قرار دیدیا

طارق گیدڑ گروپ کے سربراہ عمر منصور نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرایا اور یہ گروپ آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث ہے،جماعت الدعوة القرآن پشاور اور افغانستان میں سرگرم ہے،امریکی شہری دونوں گروپوں کے ساتھ کوئی لین دین یا تعلق نہیں رکھ سکیں گے ،دونوں گروپوں کے امریکہ میں تمام اثاثے منجمند کر دیئے گئے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 25 مئی 2016 22:48

امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان کے طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوة القرآن ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان کے طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوة القرآن کو دہشت گرد قرار دے دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہامریکہ نے کالعدم تحریک طالبان کے طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوة القرآن کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے ۔

امریکی شہری دونوں گروپوں کے ساتھ کوئی لین دین یا تعلق نہیں رکھ سکیں گے ۔

(جاری ہے)

امریکہ میں موجود دونوں گروپوں کے تمام اثاثے منجمند کر دیئے گئے ہیں اور امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے کا اختیار ہو گا۔ محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طارق گیدڑ گروپ کے سربراہ عمر منصور نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرایا ۔طارق گیدڑ گروپ آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طارق گیدڑ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہے ۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوة القرآن پشاور اور افغانستان میں سرگرم ہے ۔