ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا جاری

بدھ 25 مئی 2016 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے کاسلسلہ کوئٹہ کے معروف شاہراہ جناح روڈ ،منان چوک پر جاری ہے ،اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں حفیظ اللہ مندوخیل ودیگر کاکہناتھاکہ حکومت بلوچستان اورمحکمہ صحت ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی اورمسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں اسی لئے ان کے حکومت کی جانب سے بنائی جانیوالی کمیٹی کیساتھ ہونے والے مذاکرات ابھی تک کارآمد ثابت نہیں ہوسکے ہیں اسی لئے تو ڈاکٹر ز احتجاج کی راہ اپنانے پر مجبور ہوئے ہیں ان کاکہناتھاکہ احتجاج کاسلسلہ ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی اورڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ڈاکٹرز کے مظاہرے اوراحتجاج کہ باعث نہ صرف ہسپتالوں میں غریب مریضوں کومشکلات کاسامناہے بلکہ شہر کے وسطیٰ علاقوں میں ٹریفک کانظام درہم برہم رہا جبکہ منان چوک اورقریبی علاقوں میں واقع تجارتی مراکز اگر چہ کھلے رہے تاہم وہاں گاہکوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے پہلے پہل احتجاج کاسلسلہ پریس کلب کوئٹہ کے سامنے شروع کیا تاہم آہستہ آہستہ اس کاسلسلہ منان چوک تک پھیلایا۔

متعلقہ عنوان :