وفاقی حکومت کراچی سمیت پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کا بیان حقائق کے منافی ہے‘ سینیٹر نہال ہاشمی
بدھ 25 مئی 2016 22:47
کراچی ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ (ن) 28 مئی کو لیاری میں جلسہ کرے گی، وفاقی حکومت کراچی سمیت پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو لیاری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو لیاری میں مولوی عثمان پارک میں جلسہ کر رہی ہے جلسہ سے (ن) لیگ کی مرکزی قیادت عوام سے خطاب کرے گی۔
ڈاکٹر فاروق ستار کے حالیہ بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد محمد نواز شریف مخصوص علاقوں کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ 30 سالوں میں کراچی کے عوام کو مبینہ طور پر بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ محمد نواز شریف کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ، لیاری ایکسپریس وے کے لئے 2 ارب روپے، پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے علاوہ کئی منصوبوں کا افتتاح کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.