وفاقی وزیر اطلاعات نے 4روزہ ''ریجنل فوڈ فیسٹیول'' کا افتتاح کر دیا

پاکستانی کھانے دنیا بھر میں مشہور ہیں ، فیسٹیول سے مقامی لوگوں سمیت غیر ملکیوں کو بھی ہمارے کھانوں سے واقفیت ملے گی،پرویز رشید کا افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 25 مئی 2016 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے مقامی ہوٹل کے زیر اہتمام 4روزہ ''ریجنل فوڈ فیسٹیول'' کا افتتاح کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے مقامی ہوٹل کے زیر اہتمام 4روزہ ''ریجنل فوڈ فیسٹیول'' کا فتتاح کردیا،اس موقع پر پاکستان میں تعینات کئی ممالک کے سفیروں سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

فوڈ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میں اسلام آباد ہوٹل انتظامیہ کو مبارکباد پیش کر تا ہوں ،جنہوں نے اسلام آباد کا قدیم ہوٹل ہوتے ہوئے پاکستانی کھانوں کی تشہیر کیلئے اچھی روایت ڈالی ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھانے دنیا بھر میں مشہور ہیں ،اس فیسٹیول سے مقامی لوگوں سمیت غیر ملکیوں کو بھی پاکستانی کھانوں سے واقفیت ملے گی،انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم غیر ملکی کھانوں کو پسند کر تے ہیں اسطر ح اس فیسیٹیول سے غیر ملکی بھی پاکستانی کھانوں سے واقفیت حاصل کر نے کیسا تھ ساتھ ان کو پسند بھی کریں گے