سکھر،اینٹی کرپشن پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا

بدھ 25 مئی 2016 22:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) اینٹی کرپشن پولیس کی بھاری نفری نے سرکل آفیسر نور اﷲ شیخ کی سربراہی میں سکھر کے علاقے فرہیکل کالونی سول اسپتال سکھر کے ایک گھر پر کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص زاہد حسی ملک کو گرفتار کر لیا ہے انٹی کرپشن عملے کے مطابق گرفتار شخص سی آئی ڈی پولیس کا سابق سب انسپکٹر ہے اوراس نے فریادی دلمراد لاشاری سکنہ جیکب آبادسے 2015میں تین لاکھ روپے رشوت وصول کی تھی مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :