آمدہ بجٹ میں صنعتی شعبے کیلیئے خصوصی پیکج، زراعت و ریٹیل سیکٹرکیلیئے مراعات کا اعلان
ود ہولڈنگ ٹیکس ،ماربل ومائننگ کے شعبوں اور آئل ٹینکرز کے مسائل حل کرینگے،ہارون اختر خان
بدھ 25 مئی 2016 22:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے ریوینو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ آمدہ بجٹ پرو گروتھ ہو گا جس میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لیئے خصوصی پیکج جبکہ ریٹیل اور زرعی شعبے کے لیئے مراعات کا اعلان کیا جائے گا ۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے لیئے مراعاتی پیکج اورماربل و مائننگ کے شعبوں کیلیئے خصوصی پیکج پر غورکرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
انھوں نے کہا کہ بجٹ سے اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی جس سے معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا جبکہ عوام کو ریلیف ملے گا۔ بجٹ میں چار سو ارب کے اضافی ٹیکس لگانے کی خبریں محض افواہیں ہیں۔ موجودہ ٹیکس گزاروں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا جبکہ نان فائیلرز کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے)
وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے ریوینو ہارون اختر خان نے یہ بات بزنس میں پینل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
وفد میں بزنس مین پینل کے چئیرمین سلطان چاولہ،سینیئر وائس چیئر مین میاں زاہد حسین،سیکرٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی سینیٹر حاجی غلام علی ،پنجاب ریجن کے چیئرمین میاں انجم نثار ،سندھ ریجن کے چیئرمین ذکریا عثمان،کیپیٹل ریجن کے چیئر مین مرزا عبدالرحمن،بلوچستان ریجن کے چیئر مین نو ید جان بلوچ،سابق وفاقی وزیر چودھری مشتاق علی چیمہ،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرریاض خٹک،ثاقب فیاض مگوں، خرم اعجاز ،شوکت احمد،میاں محمد لطیف،خرم سعید،فرخ مقبول،اسلم خان نیازی،فہمیدہ کوثر جمالی،چودھری محمد حسین زاہد،جاویدصدیقی اورزاہد سعید سمیت ملک بھر کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے پچاس نمائندے شامل تھے۔اس موقع پر ایف بی آر کے چیئر مین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ہارون اختر خان نے بزنس مین پینل کی اے ڈی آر سی نظام کو ازسر نو فعال کرنے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کو معقول بنانے کی تجویز کو قبول کرنے کا عندیہ بھی دیا ۔بزنس مین پینل کے رہنماوں نے حکومت کو ملکی معیشت کہ بہتری کے لیئے تحریری بجٹ تجاویز پیش کیں جبکہ ایف بی آر کی طرف سے آڈٹ نوٹس کے اجراء، برآمدات میں مسلسل کمی اور تجارتی خسارے میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ہارون اختر خان نے بزنس مین پینل کی بجٹ تجاویزکا خیر مقدم اور سینیٹر حاجی غلام علی، میاں زاہد حسین کی بزنس کمیونٹی کے لیئے خدمات کا اعتراف کیا ۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو ہراساں کرنے کے لیئے جاری کردہ نوٹسز کا اجراء روک دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ریٹیل سیکٹر اور چھوٹے کاروباری افراد کے لیئے خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل کی تجویز پر صوبائی سیلز اورمرکزی سیلز ٹیکس کے مسائل حل کیئے جائیں گے جبکہ آئل ٹینکرز،کیمیکلزاینڈڈ ائیزمرچنٹ،ٹاول مینوفیکچررز،پاکستان پولٹری ،کنسٹرکٹرز،کمپیوٹرز ،انڈینٹرز،ہوٹل ،فرنیچر میکرز،ہوزری گارمنٹس ،آرٹیفیشل لیدر،فٹ ویئر،کسٹم ایجنٹس،کاٹن جنرز،فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشنز کے مطالبات پربھی ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔ بزنس مین پینل کے رہنماؤں نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے حکومت کی مثبت پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کااظہار اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.