خضدار میں این پی رہنماء کے گھر میں آگ لگ گئی

بدھ 25 مئی 2016 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) خضدار میں این پی رہنماء کے گھر میں آگ لگ گئی ، لاکھوں روپے کا نقصان ، دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار کے علاقہ صالح آباد میں نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میونسپل کارپویشن خضدار کے ممبر عبیداللہ گنگو کے گھر میں اس وقت آگ لگ گئی جب گھر کے افراد باہر گئے ہوئے تھے ۔

اور عبیداللہ گنگو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر جب گھر والے موقع پر پہنچ گئے تو گھر سے آگے کے شعلے بلند ہورہے تھے فائر بریگیڈ کو طلب کرکے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی اور دو گھنٹے بعد بڑی مشکل سے آگ پر قابو پالیا گیا جب تک گھر میں موجود الماریاں، ڈیپ فریزر، کمپیوٹر،ٹی وی سیٹ سمیت دیگرقیمتی گھریلوسامان جل کر راکھ ہوگئے تھے اور اکثر کمروں کو نقصان پہنچ گیا تھا ۔ آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کے پاس لگ گئی تھی ۔ تاہم گھر والے وہاں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ کے باعث نہ صرف مکان کو نقصان پہنچا بلکہ لاکھوں روپے کا سامان بھی آگ کی نظر ہوکر جل گئے۔

متعلقہ عنوان :