ڈپٹی کمشنرخضدار کے گن مین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بدھ 25 مئی 2016 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) ڈپٹی کمشنرخضدار کے گن مین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشر خضدار کے گن میں خیرجان بلوچ گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عالم فراز اے ڈی سی خضدار شبیر احمد بادینی اے سی خضدار جمیل احمد بلوچ ڈی سی آفس کے آفیسران وعملہ کے علاوہ خضدار کے سیاسی وسماجی راہنماؤں وعزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کے لئے تعزیت کا سلسلہ انکے رہائش گاہ زاہد آباد میں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :