بچوں کو تعلیم کے زیور سے مزین کرکے ایک باوقار قوم بنائیں، رئیس شفقت حسین کرد

بدھ 25 مئی 2016 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) رئیس شفقت حسین کرد نے کہا ہے موجودہ وقت وحالات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم کی زیور سے مزین کرکے ایک باوقار قوم بنائیں تاکہ آنے والے تمام چیلجز کامقابلہ بجائے بندوق کے قلم سے کیا جاسکے آج اس ترقی یافتہ دور کا مقابلہ تعلیم اور قلم کے زریعے کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے درمیانی کھٹان میں اپنی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا قبل ازیں بی این پی کے مرکزی راہنماء ارباب محمد نواز مینگل بی این پی کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر رئیس ڈاکٹرعبدالقدوس کرد نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنماء میئرمیونسپل کارپوریشن خضدارمیرعبدالرحیم کرد انجمن تاجران خضدار کے صدرحافظ حمیداللہ مینگل ممتار ماہر تعلیم محمد عالم کرد سردار محمد طیب زنگیجو ماسٹر عبدالخالق غلامانی میر عبدالصمد کر د عبدالحمید کرد اسداللہ کرد شیخ جمال میر غلام مصطفی گزگی رئیس زادہ ضیغم کرد رئیس محمد صادق گزگی حافظ عبدالعزیز کرد میر فیاض زنگیجو ودیگر نے رئیس شفقت حسین کرد کی دستار بندی کی اور انکے مرحوم والد رئیس احمد کرد کے خدمات کو سراہا رئیس شفقت حسین کرد نے کہا کہ جو ذمہ داری مجھے بحثیت رئیس دیدی گئی ہے میں تمام قبائل کو ساتھ لیکر جدوجہد جاری رکھونگا کیونکہ میں صرف ایک قبیلے کا رئیس نہیں ہوں میرے کاندھوں پر دیگر بھی بہت سے اقوام کے ذمہ داری رکھی گئی ہیں میری کوشش ہے کہ میں بحیثیت ایک خدمت گار اپنے قبیلے کے ساتھ ساتھ دیگر قبائل کے ترقی و خوشحالی اور قبائل کی تمام رنجشیں ختم کرواکے ان کو ایک دوسرے کے ساتھ شیروشکر کرواسکوں میں اپنے فرائض میں اس وقت کامیاب ہوجاؤنگا جب تمام اقوام کے افراد میرے کاندھوں کو سہارادینگے اور میں تمام قبائلی افراد کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ انہوں نے میری بھر پور حوصلہ افزائی کی ۔

متعلقہ عنوان :