جیکب آباد ، بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، 5گھر جل کر خاکستر

بدھ 25 مئی 2016 22:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) جیکب آباد کے قریب بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، 5گھر جل کر خاکستر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب پنھوں بھٹی تھانہ کی حدود قصبہ عبدالقادر بلیدی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے باعث گل شیر، نادر علی، فتح علی کٹوہر، گاجی خان کٹوہرسمیت 5 افراد کے گھر جل کر خاکستر ہوگئے، آگ لگنے کے باعث گھروں میں موجود اناج، گھریلو سامان اور دیگر سامان بھی جل گیا،آتشزدگی کے باعث متاثر ہونے والے خاندان کے افراد کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہوئے ہیں، متاثرین نے ڈی سی جیکب آباد سے اپیل کی ہے کہ ان کی مالی مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :