حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل اور ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے میں سنجیدہ ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 25 مئی 2016 22:30

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کے مسائل حل اور ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے میں سنجیدہ ہے جس کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے، دھرنوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، ڈاکٹرمسیحا کی حیثیت سے عوام کو علاج و معالجہ کی سہولت کی فراہمی جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے جس نے ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے مطالبات اور ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے لیے قائم کمیٹی جلد اپنی رپورٹ پیش کر دے گی جس پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :