سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کر کے 2مبینہ دہشتگرد وں کو گرفتارکر لیا،بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

بدھ 25 مئی 2016 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپیارٹمنٹ نے گلشن راوی کے علاقہ میں کامیاب کارروائی کرکے 2مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر گلشن راوی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2مبینہ دہشت گردوں عمر خیام اور نذیر احمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں دہشتگرد سرکاری عمارتوں کو ٹارگٹ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔دونوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔