بجٹ میں نان فائلراور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائیگا،اسحاق ڈار
وزیرخزانہکی ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کی تازہ صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سفارشات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت، چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ دی
بدھ 25 مئی 2016 22:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلراور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا جبکہ فائلرکو مزید سہولیات دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کی تازہ صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سفارشات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی چیئرمین ایف بی آر نثار محمد نے وفاقی وزیرکو ٹیکس وصولیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے ٹیکس ٹارگٹ 31سو چار ارب کوحاصل کرنے کی بھر پورکوشش کی جا رہی ہے ، اور اس حوالے سے وفاقی وزیر کے احکامات پر عمل کیا جارہا ہے ، ابھی تک ٹیکس جمع کرنے کی کارکردگی اطمینان بخش ہے اور ایف بی آر حکام پر امید ہیں کہ مالی سال 2015-16کے ٹیکس ٹارگٹ کو حاصل کر لیا جائے گا اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ سفارشات پر بھی بریفنگ دی چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بجٹ بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز با شمول تاجروں چیمبر ز اینڈکامرس کے نمائندوں ،ماہرین ، سمیت تمام لوگوں سے بات چیت کی ہے ،اور کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ تیار کرنے کے حوالے سے یہ سفارشات کافی اہمیت کی حامل ہیں ، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا موجودہ بجٹ میں فائلرکو سہولیات دینے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ نان فائلراور ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا ،انہوں نے مختلف سٹیک ہولڈر کے ساتھ بات چیت کے بعد ایف بی آر کی جانب سے تیار کردہ سفارشات سراہا اور کہا کہ بجٹ سفارشات کو تیار کرنے کے دوران حکومت کی معاشی ترقی کی پالیسی کو بھی مد نظر رکھا جائے اجلا س میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی شامل تھے ۔
مزید اہم خبریں
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.