حکمرانوں نے عوام سے کیا ہوا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا غریب عوا م لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور، اعجاز احمد چوہدری

بدھ 25 مئی 2016 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے کیا ہوا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا غریب عوا م لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہے جبکہ حکمرانوں کو اپنی کرسی کی فکر پڑی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے (ن) لیگ ملک کو تباہ کر دیا ہے غیر ملکی قرضے لیکر حکمران عالمی ریکارڈ بنا چکے ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں لٹیرے حکمران دن رات اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے ،پانامہ زدہ حکمرانوں کے کالے کرتوت عوام کے سامنے کھل کر سامنے آ گئے ہے احتساب کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا پی ٹی آئی چوروں اور لٹیروں کا کڑا احتساب چاہتی ہے اور ملکی وسائل کو لوٹنے والوں اور عوام کا خون چوسنے والوں کو انجام تک پہنچانے تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی ، اپنے دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے انہو ں نے کہا کہ نواز شریف جو مرضی کر لیں قوم کو لوٹ مار کا احتساب دینا ہو گا ،مزدور، کسان اور عام آدمی کا حکومت کا کچومر نکال دیا ہے (ن) لیگ کی تمام پالیسیاں اشرافیہ کے لئے ہے ، حکومت آنے والے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے اس حکومت کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے بجلی کا بحران حل کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :