Live Updates

عوام کرپشن کے خاتمے کے لئے عمران خان کے ساتھ ہے تحریک انصاف حقیقی معنوں میں ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،غلام محی الدین دیوان

بدھ 25 مئی 2016 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ عوام کرپشن کے خاتمے کے لئے عمران خان کے ساتھ ہے تحریک انصاف حقیقی معنوں میں ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ، نواز شریف نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ہے ،پانامہ زدہ حکمرانوں کی و جہ سے ملک تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے بے روز گاری ، لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے غریب عوام کاجینا مشکل کر دیا ہے، شریف خاندا ن نے قرضے معاف اور ٹیکس چوری کیا ہے تحریک انصاف ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے نواز شریف اور اسکا خاندان احتساب سے نہیں بچ سکتا ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف ضد چھوڑیں اور فوری استعفے دیں ،ملک بھر میں موجو د معاشی دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا صفایا کیا جا نا چاہیے ، کر پشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ،شر یف برادان نے ملک جتنا نقصان پہنچایا اُتنا کسی اور نے نہیں،تحریک انصاف ملک کو لو ٹنے اور عوام کاخون چو سنے والوں کے انجام تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات