امریکہ ،ایران اوربھارت پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،بلوچستان میں ڈرون حملہ ملکی سلامتی پرحملہ ہے،امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف پڑوسی ممالک کواستعمال کیا،احمد لدھیانوی

بدھ 25 مئی 2016 22:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء ) اہل سنت و الجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاہے کہ امریکہ ،ایران اوربھارت پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،بلوچستان میں ڈرون حملہ ملکی سلامتی پرحملہ ہے،امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف پڑوسی ممالک کواستعمال کیا ،چاہ بہار منصوبہ نے ایران بھارت گٹھ جوڑ ثابت کردیا،پاکستان کی سلامتی کے خلاف ایرانی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے ،آرمی چیف ،وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کا ردعمل ہمارے مئوقف کی کھلی تائید ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک چائنہ راہداری منصوبہ کے مقابلہ میں ایران بھارت چاہ بہار منصوبہ کے معاہدوں پر دستخط کے فوری بعد ایران بارڈر کے قریب سے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ پرردعمل دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے جوکہ ڈرون حملہ سے ثابت ہوگیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ،بھارت اور ایران پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے ہیں اور پاکستانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں جس پرگہری تشویش ہے بلوچستان میں ہونے والے ڈرون حملہ ملکی سلامتی پر حملہ ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی برا وقت آیا ایران نے ہمیشہ بھارت کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی ملک میں جاری ترقی برداشت نہیں ہوئی جس کے بعد جاکر بھارت سے معاہدہ کرلیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران کی پاکستان میں جاری دہشتگردی اورکھلی مداخلت کا سخت نوٹس لیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی پر غور کرتے ہوئے دوست اور دشمن ممالک کی فہرست کو از سر نو ترتیب دینا چاہیے تاکہ ایران جیسے دوست نما دشمن ملکی سلامتی پر حملہ سے باز رہیں چاہ بہار منصوبہ نے ایران بھارت گٹھ جوڑ ثابت کردیا جس کے بعد ایران کی پاکستان سے دشمنی واضح ہوگئی جس کو نظر انداز نہیں کہا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایرانی سرزمین سے امریکی ڈرون حملہ کے بعد آرمی چیف ،وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کا ردعمل ہمارے مئوقف کی کھلی تائید ہے جوکہ ہم عرصہ دراز سے کہتے آرہے ہیں اور ایران کی اسلام اور پاکستان دشمنی کو بے نقاب کررہے ہیں ۔