وزیراعظم نوازشریف کے ویژن کے مطابق جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا، سینیٹر نزہت صادق

بدھ 25 مئی 2016 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی چیئرپرسن و مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے ویژن کے مطابق جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔ ملک میں تعمیر و ترقی کا دور دورہ ہے جسکی واضح مثال غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری ہے۔

(جاری ہے)

پاک چین اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام جاری ہے جو پورے خطہ کے لئے اقتصادی خوشخالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 65 سالہ پاک چین دوستی اخوت، مخبت اور دونوں عوام کے مضبوط رشتوں کی دلیل ہے۔ مخالفین پاکستان کی ترقی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا چکار ہیں کیونکہ انہیں اپنی سیاست دم توڑتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ مسلم لیگ ن وزیر اعظم کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور پاکستان کے خوشحالی کے سفر میں کسی صورت رخنہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا۔