انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں استحکام رہا

بدھ 25 مئی 2016 22:03

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی مقامی اوپن کرنسی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزانٹربینک مارکیٹ میں2پیسے کی کمی سے ڈالرکی قیمت خرید 104.80روپے سے کم ہو کر104.78روپے اورقیمت فروخت104.85روپے سے کم ہوکر104.83روپے پرآگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت105.70روپے پربرقراررہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز یورو کی قدرمیں60پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدیوروکی قیمت خرید117.80روپے سے کم ہو کر117.20روپے اورقیمت فروخت118.80روپے سے کم ہو کر118.20روپے پرآگئی جبکہ50پیسے کے نمایاں اضافے سے بر طانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید153.50روپے سے بڑھ کر154روپے اورقیمت فروخت154.50روپے سے بڑھ کر155روپے پرجاپہنچی۔

متعلقہ عنوان :